خلا باز خلائی ا سٹیشن میں کیسے رہتے ہیں ؟



جس طرح انسان زمین پر رہتے ہیں اسی طرح وہ خلا میں رہتے ہیں لیکن ان کا رہنا زمین پر رہنے سے بہت مختلف ہے۔
وہاں پر بھی اپنا اور اپنے ارد گرد  ماحول کا خیال رکھنا  پڑتا ہے .آیئے  ان کی زندگی کے بارے میں تھوڑا سا جاننے کی کوشش کرتے ہیں.

خون اور پانی کی حرکات 

خلا  میں اندرونی جسمانی معاملات بدل  جاتے ہیں.زمین پر ہمارا خون ٹانگوں کی طرف جاتا ہے اور دل کو gravity کے خلاف زور لگانا پڑتا ہے.خلا میں جہاں gravity نہیں ہوتی وہاں خون سر کی طرف جانا شروع ہو جاتا ہے .جسم میں موجود پانی بھی اسی   طرح جسم میں چلتا رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ خلا بازوں کا چہرہ پھولا ہوا ہوتا ہے.خون اور پانی جسم میں تیرتے رہتے ہیں تو دماغ یہ سمجھتا ہے کہ جسم  میں خون اور پانی کی مقدار بہت زیادہ ہے تو وہ جسم کو کم پیدا کرنے کا حکم دیتا ہے.جب یہ خلا باز واپس زمین پر آتے  ہیں تو ان میں خون اور پانی کی شدید کمی ہوتی ہے .



Muscles  کا کمزور ہو جانا

زمین پر gravity کی وجہ سی ہمارا سارے جسم کا وزن ٹانگوں پر ہوتا ہے جس سے ہمارے muscles مضبوط ہوتے ہیں چونکہ خلا میں gravity نہیں ہوتی اور جسم کا وزن ٹانگوں پر نہیں ہوتا اسی لئے ان کے muscles کمزور ہونا  شروع ہو جاتے ہیں جو کہ ان کے لئے بڑی مشکلات کا باعث  بنتے ہیں۔

خلا  میں صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا 

خلا پر بھی خلا بازوں کو اپنی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا پڑتا ہے.ان کے پاس اپنا toothbrushes, toothpaste, combs, brushes, اور  shavers ہوتا ہے .خلا باز پصفائی کے لئے پانی کا استعمال نہیں کرتے ان کے پاس اک خاص قسم کاصا بن اور شیمپو ہوتا ہے جسے پانی کی ضرورت نہیں ہوتی ہے.ان کے باتھ روم نہیں ہوتے جس    طرح  زمین پر ہوتے ہیں.ان کےپاس  خاص garbage  باکس ہوتے ہیں جہاں یہ غیر ضروری چیزوں کو پھینکتے ہیں.



Source:NASA
مزید دلچسپ معلومات کے لئے ہمیں subscribe کریں . 




















Comments