سولر پینل کے بارے میں تو سنا تھا مگر یہ سولر عینک کیا ہے؟ جانئے

Posted By: Asim Irshad
Source:TechCrunch


   پچھلے کافی سالوں سےانجنیئرز کی طرف سے  سولر عینک  کا آئیڈیا سننے میں آ  رہا تھا لیکن اس نے کب حقیقت بننا  تھا اس کا اندازہ نہ تھا .مگر اب یہ حقیقت بن  چکا ہے .Karlsruhe Institute of Technology کے انجینئرز  نے یہ کارنامہ کر دکھایا .اس عینک میں organic solar cell lenses لگانے گئے ہیں جو سورج سے چارج ہوتے ہیں .
اب آپ کے ذ ہن میں یہ آ تا ہو گاکہ  کیا ہمیں ہروقت سورج کی طرف منہ کر کے رکھنا ہو گا -جی نہیں ایسا بلکل نہیں ہے. 

اس کے لینسز کو عام عینک کی طرح  ہلکا اورٹرانسپرنٹ  ڈیزائن میں بنایا گیا ہے.عینک  کے  دونوں بازوں کی بیرونی  سائیڈ پر سولر سیل لگانے گۓ  ہیں اور اندرونی سائیڈ پر اس کو کرنٹ میں تبدیل کرنے کا سسٹم نصب  ہے .
یہ سیل ٢٠٠ ملی ووٹ تک پاور پیدا کر  سکتے ہیں  اس کو چھو ٹی  الیکٹرک appliances  کو چلانے میں استمال کیا  ہے.    




Comments