ایپل نے نئی واچ متعارف کروا دی جس میں نۓ فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے .


Posted by: Asim Irshad
Source: TechCrunch

ایپل واچ  ٹیکنالوجی  کی دنیا  میں ایک حیرت انگیز اضافہ ہے .یہ نہ صرف آپ  کو ٹائم بتاتی ہے بلکہ اس کے  ساتھ ساتھ mp3 پر میوزک  چلانا ،فون  کرنا،الارم  لگانا اور میسج  کرنا بھی اس کا کام  ہے لیکن اب اس نئی واچ میں ایسا  کیا  ہے  جو اس کو باقی سب سے منفرد کرتی ہے.
ہم سب لوگ روزانہ کئی  گھنٹے موبائل فون استعمال کرتے ہیں اور  استعمال کے بعد اس کو پینٹ کی پاکٹ  میں یا بیگ میں رکھتے  ہیں .اپنی حفاظت کے ساتھ ساتھ ہمیں ان کی بھی حفاظت کرنا پڑتی ہے لیکن اب ایسا کرنے کی ضرورت نہیں .

اس نئی ایپل واچ میں مختلف طرح کی چپس  لگی گئی  ہیں جو LTE  کے طور پر کام کریں گی .آپ  اس واچ کو پہن کر اپنے موبائل  تک رسائی  حاصل کر سکیں گے .اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ آپ اپنا موبائل گھرپر  چھوڑکرکسی بھی جگہ ( شاپنگ کرنے ،سیر  کرنے یا جم  جانے وغیرہ  )  پر جا سکتے ہیں.یہ واچ آپ  کے لئے  موبائل کا کام کرے گی .

یہ واچ اس سال تک مارکیٹ میں لانچ  کر دی جائے گی .    

Comments