Posted by:Asim Irshad
Source: NASA ,Wikipedia
Source: NASA ,Wikipedia
چاند زمین سے 384,400 کلو میٹر دور ہے .اسے زمین کا قدرتی سیٹلائٹ کہا جاتا ہے .جو ہر وقت زمین کے گرد گومتا ہے.چاند زمین کے گرد ٢٩،یا ٣٠ دنو ں میں ایک چکر مکمل کرتا ہے۔ چاند پر سب سے پہلے Neil Armstrong نے قدم رکھا .زمین اور چاند میں بہت فرق ہے .چاند پر انسان سانس نہیں لے سکتا اسے مصنوئی آکسیجن کی ضرورت پڑتی ہے .چاند کی چند مزید باتیں ایسی ہیں جو زمین سے بہت ممختلف ہیں .
١-چاند کا سائز زمین سے چهو ٹا ہے.
٢-چاند پر ہوا بلکل نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ وہاں سورج کی روشی برا ہ راست آتی ہےکیوں کہ ہوا میں موجود ذرات ہی روشنی کو ریفلیکٹ کرتے ہیں اور ہوا تو چاند پر نہیں .اسی وجہ سے وہاں گہرے اندھرے یا چمکدار روشنی ہوتی ہے .اس لیے وہاں بھیجے گۓ robots سے ڈیٹا حاصل کرنا مشکل ہے یہ تو انسان کے لئے بھی مشکل ہے کہ وہ ٹھیک طریقے سے اندازہ لگا سکے .
کچھ سالوں پہلے چاند پر پانی کو تلاش کر لیا اور lunar water کا نام دیا گیا ۔یہ عام پانی کی طرح نہیں ہے چونکہ سورج کی روشنی سے پانی کے مالیکیول ٹوٹ جاتے ہیں اس لیے وہاں پانی آزادانہ طور پر نہیں مل سکتا وہاں H2O کے ساتھ (OH-)کا گروپ ملا ہوتا ہے۔
سانسدانوں کی پوری توجہ چاند پر ایسے پانی کی تلاش ہے جسے نہ صرف انسان پی سکیں بلکہ وہ پانی درخت اگانے میں بھی مدد کرے ۔
Comments
Post a Comment